• Home  
  • بریڈ فورڈ میں احتجاج کے دوران’اشتعال انگیز‘ تقاریر پر قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری
- ٹاپ سٹوری

بریڈ فورڈ میں احتجاج کے دوران’اشتعال انگیز‘ تقاریر پر قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری

دفترِ خارجہ نے برطانوی شہر بریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر احتجاج کے دوران ’اشتعال انگیز‘ تقاریر پر برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری کیا گیا ہے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق ڈپٹی ہیڈ آف مشن میٹ کینل کو جمعے کو دوپہر دو بجے دفتر خارجہ طلب […]

دفترِ خارجہ نے برطانوی شہر بریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر احتجاج کے دوران ’اشتعال انگیز‘ تقاریر پر برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری کیا گیا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق ڈپٹی ہیڈ آف مشن میٹ کینل کو جمعے کو دوپہر دو بجے دفتر خارجہ طلب کر کے واقعے پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ڈیمارش میں کہا گیا کہ برطانیہ اپنی سرزمین پر پاکستانی قیادت کو دی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیں اور اپنی زمین پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

اس سے قبل پاکستان کی حکومت نے برطانوی حکام کو لکھے گئے ایک خط میں بریڈ فورڈ میں ہونے والے ایک مظاہرے میں شرانگیز بیانات پر کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’آئی کے ٹوڈے‘ کے مطابق جمعرات کو پی ٹی آئی بریڈ فورڈ کی جانب سے بھرپور احتجاج کا اہتمام کیا گیا جس میں عمران خان اور اُن کے اہلخانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں