۔ پاکستان نے سری لنکا کو فائنل میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 115 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر پورا کیا۔ بابر اعظم 37 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ صائم ایوب 36، صاحبزادہ فرحان 23،رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا 20 ویں اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا نے آغاز اچھا نہ ملا ایک آؤٹ ہونے کے بعد 64 رنز کی شراکت قائم ہوئی جو ٹوٹتے ہی لنکن ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی اور 7 کھلاڑی 16 رنز ہی بنا سکے۔ 20 کے مجموعی سکور پر شاہین آفریدی نے پاتھم نسانکا کو 11 کے انفرادی سکور پر پویلین بھیج دیا۔
محمد نواز نے 64 رنز کی پارنٹر شپ کو توڑا اور کشل مینڈس کو 14 کے انفرادی جبکہ 84 کے مجموعی سکور پر پویلین بھیج دیا۔ صائم ایوب نے کامل مشرا کوآئوٹ، مشرا نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ 98 رنز پر تیسری وکٹ بھی گر گئی۔ شاہین آفریدی، محمد نواز نے تین تین جبکہ ابرار احمد نے دو، صائم ایوب اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ محمد نواز کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
قبل ازیںپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والی سہہ ملکی سیریز کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے اور پاکستان کو 185 رنز کا ہدف دیا جو وہ پورا نہ کر سکا۔
سری لنکا کی جانب سے کامِل مشارا نے تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔سری لنکا نے اننگز کا آغاز مایوس کن کیا لیکن پاور پلے کے بعد اس کی بیٹنگ مستحکم ہو گئی۔ سری لنکا کو پہلا نقصان پاتھم نسانکا کی صورت میں ہوا، وہ آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد کامِل مشارا نے تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو 184 رنز بنانے میں بنیادی کردار اداان کے علاوہ کشال مینڈس نے 40، جینتھ لیانگے 24، پاتھم نسانکا آٹھ، کشال پریرا چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دسون شناکا 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ بھی پڑھئیے
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026,آئی سی سی نے شیڈول اور وینیوز کا اعلان کردیا۔ – urdureport.com
تو یہ الوداع ہے، ملتان سلطان سے علی ترین الگ ہو گئے،جذباتی بیان جاری – urdureport.com

