بالی ووڈ کی معروف کریوگرافر اور فلم ساز فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد گھبراہٹ اور خوف کے دورے پڑے۔
واضح رہے کہ جنوری 2024 میں سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شعیب ملک نے اپنی 14 سالہ ازدواجی زندگی کے خاتمے کا اعلان کیا۔
ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے اپنی دوست اور فلم ساز فرح خان سے ان کے یوٹیوب شو سرونگ اٹ اپ ود ثانیہ میں گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں
اداکارہ صبا قمر کس کے گھر میں مقیم رہیں ،صحافی نے بھی خاموشی توڑ دی – urdureport.com
39 سالہ بھارتی ٹینس لیجنڈ ثانیہ مرزا نے اس موقع پر سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے اپنی علیحدگی پر بھی بات کی۔
فرح خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اس گفتگو کے دوران خود محسوس کیا کہ ثانیہ اس مشکل وقت میں گھبراہٹ کے دوروں (پینک اٹیکس) کا شکار رہتی تھیں۔

