• Home  
  • جہاز کے لینڈنگ گئیر میں چھپ کر افغان لڑکا کیسے نیو دہلی پہنچا؟
- خاص رپورٹ

جہاز کے لینڈنگ گئیر میں چھپ کر افغان لڑکا کیسے نیو دہلی پہنچا؟

کابل سے دہلی آنے والی ایک پرواز میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب 13 سالہ افغان لڑکا جہاز کے لینڈنگ گیئر کے خانے میں چھپ کر نئی دہلی پہنچ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ لڑکا افغانستان کے صوبے قندوز کا رہائشی ہے جو اسی دن کابل آیا تھا اور موقع ملتے ہی […]

افغان لڑكا لینڈگ گءیر،افغانستان

کابل سے دہلی آنے والی ایک پرواز میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب 13 سالہ افغان لڑکا جہاز کے لینڈنگ گیئر کے خانے میں چھپ کر نئی دہلی پہنچ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ لڑکا افغانستان کے صوبے قندوز کا رہائشی ہے جو اسی دن کابل آیا تھا اور موقع ملتے ہی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی عملے کی نظروں سے بچ کر جہاز میں داخل ہوگیا۔

 کمرشل پروازیں عام طور پر 30 سے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہی ہوتی ہیں، جہاں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرجاتا ہے۔ اس صورتحال میں آکسیجن کی بھی کمی ہوتی ہے اور بچنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔

94 منٹ کے خطرناک فضائی سفر کے بعد جب طیارہ اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر اترا تو عملے نے لینڈنگ گیئر کے حصے میں چھپے ہوئے اس لڑکے کو دیکھ لیا۔ وہ سادہ سا کرتا پاجامہ پہنے ہوئے تھا جبکہ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے کچھ سگریٹس، ایک لائٹر اور ایک چھوٹا سرخ اسپیکر ملا۔ حیرت انگیز طور پر نہ صرف وہ زندہ سلامت رہا بلکہ پرواز کے دوران اسے کسی قسم کی چوٹ یا خراش تک نہیں آئی۔

ابتدائی تفتیش میں اس نے بتایا کہ اس کا اصل مقصد ایران جانا تھا لیکن غلطی سے وہ دہلی جانے والی پرواز میں سوار ہوگیا۔ ایئرپورٹ پر اس کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا جس میں اس کی صحت بالکل درست پائی گئی۔ بعد ازاں حکام نے کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے واپس کابل روانہ کر دیا۔

یہ واقعہ ایئرپورٹ سیکیورٹی کے نظام پر سوالیہ نشان بن گیا ہے کہ ایک کم عمر لڑکا انتہائی حساس اور خطرناک حصے تک کیسے پہنچنے میں کامیاب ہوا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں