فوربز نے اپنی تازہ رپورٹ میں دنیا کی امیر ترین خاتون کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق امریکی کاروباری شخصیت ایلس والٹن 112 ارب ڈالر سے زائد دولت کے ساتھ اس فہرست دنیا کی امیر ترین خاتون بن گئی ہے۔
ایلس والٹن کا تعلق معروف والٹن فیملی سے ہے جو دنیا کی سب سے بڑی ریٹیل کمپنی سپر مارکیٹ چین وال مارٹ (Walmart) کی مالک ہے۔ کمپنی کے لاکھوں اسٹورز دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں اور اسی بزنس نے انہیں بے مثال دولت فراہم کی۔
کمپنی کے لاکھوں اسٹورز دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں اور اسی بزنس نے انہیں بے مثال دولت فراہم کی۔بڑی رٹیل کمپنی بن چکی ہےجہا ں پر لوگ ترجحیاً شاپنگ کرنے کے لیے وزٹ کر تے ہیں۔

فوربز کے مطابق ایلس والٹن نہ صرف دنیا کی امیر ترین خاتون بن چکی ہیں اور ان کی دولت کا شمار اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کی دولت کی مالیت 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔
ایلس والٹن نہ صرف امیر ترین خاتون ہیں بلکہ ان کو سماجی خدمات سے بھی گہری دلچسپی ہے۔ انہوں نے "کریسٹل برج میوزیم آف امریکن آرٹ” قائم کیا جہاں امریکی فن پارے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ تعلیم اور خواتین کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔
دنیا کی پانچ امیر ترین خواتین کی لسٹ
1۔ ایلس والٹن – دنیا کی امیر ترین خاتون
ایلس والٹن کی دولت کا تخمینہ تقریباً 112 ارب ڈالر ہے، جو انہیں دنیا کی امیر ترین خاتون بناتا ہے۔ ان کا تعلق امریکہ سے ہے اور وہ وال مارٹ (Walmart) کے بانی سام والٹن کی بیٹی ہیں۔
وال مارٹ دنیا کی سب سے بڑی ریٹیل کمپنی ہے، جس کے لاکھوں اسٹورز دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ایلس والٹن نے نہ صرف ریٹیل بزنس میں کامیابی حاصل کی بلکہ فنونِ لطیفہ میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔
2۔ فرانسواز بیٹنکور مائیرز – یورپ کی سب سے امیر خاتون
فرانس کے بزنس فیملی سے تعلق رکھنے والی فرانسواز بیٹنکور مائیرز کی دولت کا اندازہ تقریباً 95 ارب ڈالر ہے۔ وہ دنیا کی سب سے بڑی بیوٹی اور کاسمیٹکس کمپنی L’Oréal کی وارث ہیں۔
ان کے دادا یوجین شوئیلر نے یہ کمپنی قائم کی تھی، جو آج عالمی سطح پر میک اپ، اسکن کیئر اور لگژری مصنوعات میں سب سے بڑی پہچان رکھتی ہے۔
3۔ جولیا کوچ – انرجی بزنس کی طاقتور شخصیت
امریکہ سے تعلق رکھنے والی جولیا کوچ تقریباً 83 ارب ڈالر کی دولت رکھتی ہیں۔ وہ Koch Industries کی شیئر ہولڈر ہیں، جو انرجی، کیمیکلز اور مینوفیکچرنگ میں دنیا کی سب سے بڑی پرائیویٹ کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
4۔ میکنزی اسکاٹ – دولت اور سخاوت کی پہچان
میکنزی اسکاٹ کی دولت کا تخمینہ تقریباً 42 ارب ڈالر ہے۔ ان کا تعلق بھی امریکہ سے ہے اور وہ Amazon کے بانی جیف بیزوس کی سابق اہلیہ ہیں۔ طلاق کے بعد انہیں ایمیزون کے شیئرز ملے جس کی بدولت وہ دنیا کی امیر خواتین میں شامل ہو گئیں۔
5۔ جینا رائن ہارٹ – آسٹریلیا کی سب سے امیر خاتون
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی جینا رائن ہارٹ تقریباً 31 ارب ڈالر کی دولت رکھتی ہیں۔ وہ Hancock Prospecting کمپنی کی مالک ہیں، جس کا بنیادی بزنس مائننگ اور معدنیات ہے۔
جینا کے والد لینگ ہینکوک آسٹریلیا کے مشہور بزنس مین تھے۔ وراثتی بزنس کو جینا نے مزید وسعت دی۔


