• Home  
  • دھرندھر‘ فلم میں رحمان ڈکیت کی انٹری پر مشہور عربی گانا گانے والے بیحرینی ریپر فلپراچی کا اہم انکشاف
- انٹرٹینمنٹ

دھرندھر‘ فلم میں رحمان ڈکیت کی انٹری پر مشہور عربی گانا گانے والے بیحرینی ریپر فلپراچی کا اہم انکشاف

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’دھرندھر‘ میں رحمان ڈکیت کی انٹری پر مشہور عربی گانا گانے والے بیحرینی ریپر فلپراچی نے فلم کے سیکوئل سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔  سوشل میڈیا پربالی ووڈ فلم ’دھرندھر‘ میں ہیرو سے زیادہ ولن کا کردا ادا کرنے والے اکشے کھنہ کے کردار ’رحمان ڈکیت‘ کی تعریف ہورہی ہے۔  […]

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’دھرندھر‘ میں رحمان ڈکیت کی انٹری پر مشہور عربی گانا گانے والے بیحرینی ریپر فلپراچی نے فلم کے سیکوئل سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پربالی ووڈ فلم ’دھرندھر‘ میں ہیرو سے زیادہ ولن کا کردا ادا کرنے والے اکشے کھنہ کے کردار ’رحمان ڈکیت‘ کی تعریف ہورہی ہے۔ 

خاص طور پر فلم میں ان کی ایک بلوچ رہنما سے ملاقات کے دوران رحمان ڈکیت کی انٹری سین پر گایا جانے والا گانا بے حد وائرل ہورہا ہے اور اکشے کھنہ بھی اپنے انداز میں اس دھن پر رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ 

اس گانے کا ٹائٹل ’FA9LA‘ یعنی ’فاصلہ‘ ہے، جسے بحرین سے تعلق رکھنے والے ریپر ’فلپراچی‘ نے گایا ہے، یہ گانا پہلی بار فلم کی ریلیز سے ڈیڑھ سال قبل یعنی 6 جون 2024 کو اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا تھا۔ 

فلپراچی کا اصل نام ’حسام عاصم‘ ہے اور وہ عرب دنیا میں ہپ ہاپ موسیقی کا ایک بڑا نام ہیں جب کہ یہ گانا عربی زبان میں گایا گیا ہے تاہم اس میں لہجہ بحرین میں بولی جانے والی عربی زبان کا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں