صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نئی دہلی نے روس سے تیل خریدنا بند کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور اس کے بجائے ممکن ہے کہ وینزویلا سے تیل خریدے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر گفتگو کے انڈیا کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم مودی کی پوسٹ میں صدر ٹرمپ کے اس دعوے کا کوئی ذکر نہیں تھا کہ انڈیا امریکی مصنوعات پر محصولات صفر کر دے گا اور روسی تیل کی خریداری بند کر دے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ وزیرِ اعظم مودی کے ساتھ دوستی اور احترام کے تحت امریکہ اپنی ٹیرف کی شرح 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دے گا، جبکہ انڈیا امریکی اشیا پر عائد محصولات صفر کر دے گا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’مودی نے امریکہ سے توانائی، ٹیکنالوجی، زرعی اور دیگر مصنوعات کی مد میں 500 ارب ڈالر سے زائد کی خریداری کا بھی عہد کیا ہے۔‘
مذید پڑھئیے
انڈیا کا 27 یورپی ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ زون "مدر آف آل ڈیلز "معاہدہ ہو گیا – urdureport.com
بھارت بنگلہ دیش اختلافات بڑھ گئے سفیروں کی فیملیز واپس – urdureport.com
دوسری جانب وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کہا کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک ’شاندار‘ ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، اور انہوں نے انڈین مصنوعات پر محصولات کم کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ایکس پر اپنی پوسٹ میں نریندر مودی نے کہا، ’آج میرے عزیز دوست صدر ٹرمپ سے بات کر کے خوشی ہوئی۔ اس بات پر خوشی ہے کہ اب میڈ اِن انڈیا مصنوعات پر ٹیرف کم ہو کر 18 فیصد ہو جائے گا۔‘

