وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ موجودہ حکومت عازمینِ حج کو بہتر سےبہتر سہولیات پہنچانے کے وژن پر کاربند ہے ۔امسال بھی تمام عازمین حج کو ایک بڑا ٹرالی بیگ ، ایک ہینڈ کیری بیگ اور خواتین کو سکارف دیا جائے گا جبکہ 2025 کے حجاج کرام کو ساڑھے تین ارب روپے کی رقم واپس کی جا رہی ہے۔
گزشتہ سال یعنی حج 2025 میں پہلی مرتبہ منیٰ کے خیموں میں ایئرکنڈیشن، فولڈنگ میٹرس اور چپسم وال کی اضافی سہولیات متعارف کروائی گئی جو اگلے حج میں بھی دستیاب ہوں گی۔ عازمینِ حج کی سعودی عرب میں قدم قدم پر رہنمائی کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے حج ناظم سکیم متعارف کروائی ۔ جس کے تحت قریبا ہر ڈیڑھ سو عازمینِ حج کے گروپ کے ہمراہ ایک ناظم مقرر کیا گیا جسے اس سال مزید بہتر کیا جائے گا۔
اس سال سرکاری حج سکیم میں معمول سے 30،000 زائد کوٹہ رکھا گیا جس پر درخواستوں کی تعداد مکمل ہو چکی ہے۔ یہ امر عازمین حج کے وزارت پر مسلسل اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ دوسری قسط نامزد بینکوں میں 3 نومبر تا 15 نومبر جمع کروانا لازم ہے ۔ ہر عازم حج کو اس کی اطلاع موبائل ایپ ’پاک حج‘ پر مل جائے گی۔
گذشتہ سال کی طرح امسال بھی تمام عازمین حج کو ایک بڑا ٹرالی بیگ ، ایک ہینڈ کیری بیگ اور خواتین کو سکارف دیا جائے گا جبکہ اپنے ساتھی حجاج اور دنیا بھر میں اپنے پیاروں سے آسان اور موثر رابطے کے لیے ایک سعودی عرب کی موبائل سم بھی دی جائے گی ۔ جس پر انٹرنیٹ کے ساتھ 300 سے 600 منٹ تک کال کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔
عازمینِ حج کی مناسک حج اور انتظامی امور سے بہتر آگاہی کے لیے حج تربیتی مواد کو مزید بہتر کیا گیاہے ۔ ملک بھر میں عازمین حج کی جامع لازمی حج تربیت دی جائے۔
40 دنوں پر محیط لانگ حج پیکیج کے اخراجات 11 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ 25 دنوں پر محیط شارٹ حج پیکیج 12 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ عازمین حج کو دوسری قسط ساڑھے 6 لاکھ روپے ادا کرنا ہو گی۔
گذشتہ سال 2025 کے حجاج کو بھی بچت کی رقوم کی منتقلی شروع کی جا رہی ہے۔ سال 2025 کے حجاج کرام کوتقریبا ساڑھے تین ارب روپے کی رقم واپس کی جا رہی ہے۔ رقم میں فرق گذشتہ سال منیٰ زون اور مکہ رہائش کی وجہ سےہے۔
گذشتہ سال کے 25 فیصد (21،895) حجاج کرام کو کوئی رقم واپس نہیں ہو گی۔ جبکہ 14 فیصد (12،286) حجاج کرام کو 12 ہزار روپے فی کس کے حساب سے واپس کیے جا رہے ہیں ۔ 16 فیصد (13،939) حجاج کرام کو 25 ہزار روپے ۔۔۔ 10 فیصد (8،496) حجاج کرام کو 48 ہزار روپے ۔۔۔۔ 23 فیصد (20،302) حجاج کرام کو 75 ہزار روپے ۔۔۔۔ 12 فیصد(10،945) حجاج کرام کو 90 ہزار روپے ۔۔۔۔ اور(408) حجاج کرام کو 1 لاکھ 10 ہزار روپے متعلقہ بینک برانچ سے بنک اکاوٗنٹ کے ذریعے واپس ملیں گے۔ رقوم کی ادائیگی 31 اکتوبر تک مکمل کر لی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں
سرکاری حج سکیم دوسری قسط بروقت جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جا سکیں گے – urdureport.com


