سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس سمیت 13 افراد کے خلاف بھائیوں کے ہوٹل پر قبضہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تھانہ کینٹ پولیس نے سردار تنویر الیاس سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، سردار تنویر الیاس کے خلاف راجہ شہزاد سلطان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سردار تنویر الیاس کی ایما پر ان کے سپروائزر نے مسلح افراد کے ہمراہ سردار یاسر الیاس کے ہوٹل پر قبضہ کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد کی جانب سے عملے کو ذدوکوب کیا گیا جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
درخواست گزار کے مطابق مسلح افراد کے ہمراہ سردار تنویر الیاس کے سپروائزر نے کہا کہ ہوٹل سردار تنویر الیاس کا ہے اسے خالی کرو، آدم جی روڈ پر الشمس ہوٹل سردار یاسر الیاس اور سردار راشد الیاس کی جائیداد ہے۔
یہ بھی پڑھئیے
علی ترین نے پی ایس ایل کی بولی سے اچانک کیوں دستبرداری اختیار کی – urdureport.com
حجاب اور نقاب کرنے والی خواتین کو زیور نہ بیچنے کے فیصلے پر تنازع کھڑا ہو گیا – urdureport.com
ایف آئی آر میں درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ سردار تنویر الیاس کے سپروائزر اکرام الحق نے سیکیورٹی گارڈ کو حبس بیجا میں رکھا، سردار تنویر الیاس کے کارندوں سے اسلحہ کے زور پر ہوٹل پر قبضہ کرلیا ہے۔
تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔

