سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط بروقت جمع نہ کروانے والے افراد کے لیے ہدایات سامنے آئی ہیں کہ ایسے افراد جنہوں نے پہلی قسط جمع کرائی اور اگر دوسری قسط بروقت جمع نہ کرائی تو حج پر نہیں جاسکیں گے۔ وزرات مذہبی امور ان کی پہلی قسط ان کے اکاونٹ میں واپس بھیج دے گی۔
ذرائع کے مطابق درخواست گزار دوسری قسط کی وقت پیکج تبدیل کرواسکیں گے۔ قسط کی ادائیگی کے بعد حج پیکج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی

حج واجبات کی دوسری قسط 3 سے 10 نومبر تک وصول کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق دوسری قسط بر وقت جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں تاخیر سے پیسے جمع ہونے کی وجہ سے وزارت مزہبی امور کے لیے مسائل پیدا ہوئے۔
منسوخ درخواستوں کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔ حج واجبات 14 منتخب بینکوں میں جمع کروائے جا سکیں گے۔چونکہ کچھ لوگوں نے لانگ اور کچھ نے شارٹ پیکج کے لیے اپلائی کیا تھا اور ان کی کل رقم بالترتیب ساڑھے گیارہ لاکھ یا ساڑھے بارہ لاکھ بنتی ہے اس لیے دوسری قسط کی مد میں ساڑھے 6 لاکھ روپے فی کس وصول کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈبل بیڈ فیملی روم منتخب کرنے والوں کو اضافی دو لاکھ روپے فی کس،ٹرپل بیڈ فیملی روم کا انتخاب کرنے والوں کو اضافی 67 ہزار روپے فی کس ادا کرنا ہوں گے۔

