• Home  
  • سرکاری کالج پر مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر پرنسپل کو وارننگ
- پاکستان

سرکاری کالج پر مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر پرنسپل کو وارننگ

گجرات میں ایک سرکاری کالج کی عمارت پر پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا پرچم بھی لہرا دیا گیا پاکستان میں یہ اپنی نو عیت کا منفرد واقعہ ہے کہ کسی سیاسی رہنما کی تصویر والے پرچم کو سرکاری عمارت کی زینت بنا یا گیا ہو اس اقدام […]

گجرات میں ایک سرکاری کالج کی عمارت پر پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا پرچم بھی لہرا دیا گیا پاکستان میں یہ اپنی نو عیت کا منفرد واقعہ ہے کہ کسی سیاسی رہنما کی تصویر والے پرچم کو سرکاری عمارت کی زینت بنا یا گیا ہو اس اقدام پر کالج کے پرنسپل کو وارننگ جاری کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

maryam nawaz punjab cabnit

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز گجرات شعیب بٹ نے غِر ملکی میڈیا کو بتایا کہ کالج پرنسپل نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ وہ پنجاب میں مریم نواز شریف کے اقدامات سے بہت متاثر ہیں اور اسی لیے کالج کی عمارت پر مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا نصب کیا گیا تھا۔کالج کے پرنسپل نے کہا ہے کہ یہ جھنڈا نصب کرنا ان کا ذاتی حیثیت میں لیا گیا فیصلہ تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کو مریم نواز کی تشہیری مہم چلانے پر تنقید کا سامنا رہتا ہے اور اا ن کے ایسے اقدامات سے مسلم لیگ تنقید کی زد میں رہتی ہے۔

اسی نوعیت کا واقعہ گذشتہ دنوں ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں میں پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار بوائز کی چھت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لہرا رہا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں