— سعودی عرب کی کان کنی کمپنی معادن (Ma’aden) نے اعلان کیا ہے کہ مکہ ریجن کے Mansourah–Massarah گولڈ مائن کے قریب بڑے ذخائر سونے کے دریافت ہوئے ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ ذخائر تقریباً 100 کلومیٹر طویل علاقے میں موجود ہیں۔ ابتدائی سیمپلز میں سونے کی مقدار 10.4 گرام فی ٹن اور 20.6 گرام فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔
Reuters کی رپورٹ کے مطابق یہ دریافت معادن کے 2022 میں شروع کیے گئے ایک بڑے exploration پروگرام کا حصہ ہے۔
معادن کی سالانہ رپورٹ 2023 میں بھی تصدیق کی گئی ہے کہ Mansourah–Massarah کے جنوب میں نئی ڈرلنگ سے “significant gold mineralization” سامنے آئی ہے۔
ماہرین کے خیال میں یہ ذخائر سعودی عرب کو دنیا کے بڑے سونے کے بیلٹس میں لا سکتے ہیں اور معیشت کو متنوع بنانے کے وژن 2030 کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے

