سوشل میڈیا پر صارفین ایک دہائی پرانی، یعنی 2016 کی، اپنی تصاویر دوبارہ شیئر کر رہے ہیں۔ اس رجحان کو ’2026 نیا 2016 ہے‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں ایک دہائی پرانی تساویر کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا جا رہا ہے۔
اس ٹرینڈ کے تحت صارفین اپنے کیمرا رولز سے 2016 کی تصاویر منتخب کر کے انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر پوسٹ کر رہے ہیں جن میں اُس وقت کے فیشن، موسیقی اور مقبول فلٹرز نمایاں نظر آتے ہیں۔
اسنیپ چیٹ کے معروف فلٹرز، جیسے ڈاگ ایئرز اور فلاور کراؤن، بھاری میک اپ، پینسل اسکرٹس اور شوخ رنگوں والی تصاویر اس رجحان کی نمایاں علامات بن چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھئِے
2016 ,سوشل میڈیا ٹرینڈ اننیا پانڈے بھی شامل ،اپنی تصاویر شئیر کر دیں – urdureport.com
کرینہ کپور بھی سوشل میڈیا پر جاری 2016 کے ٹرینڈمیں شامل ،نایاب تصاویر شئیر کریں – urdureport.com
یہ رجحان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ ہفتوں میں صارفین نے 2016 کو ایک یادگار سال کے طور پر یاد کیا۔
اس سال کو انٹرنیٹ میمز، مقبول موسیقی اور ثقافتی لمحات کی وجہ سے خاص مقام حاصل ہے، جن میں Mannequin Challenge، میوزیکل Hamilton اور پراسرار مسخرے دیکھے جانے کے واقعات شامل ہیں۔
مشہور شخصیات اور فنکار بھی اس ٹرینڈ میں شامل ہو گئے ہیں اور انسٹاگرام پر ایک دہائی پرانی اپنی پسندیدہ تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں۔
بالی وڈ اداکاروں کرینہ کپور ،اننینا پانڈے و دیگر اس ٹرینڈ کا حصہ بن چکی ہیں اور مداحوں کی جانب سے اس ٹرینڈ کو پسند کیا جا رہا ہے۔
کئی صارفین کا کہنا ہے کہ لوگ ایک نسبتاً سادہ اور خوشگوار دور کی طرف لوٹنے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔ 2026 نیا 2016 ہے کا ٹرینڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیجیٹل دنیا میں یادیں اور ثقافت کس طرح نئے انداز میں دوبارہ زندہ کی جا سکتی ہیں۔

