نیپرا نے نیٹ بلنگ کا نیا نظام متعارف کروادیا ہے جس میں نیٹ میٹرنگ صارفین سے نیشنل ایوریج انرجی پرائس کے مطابق بجلی خریدی جائے گی۔
نئے نظام میں صارفین کو اب خریدے گئَے یونٹ کی قیمت ادا کرنی ہوگی، یونٹ کے بدلے یونٹ کی فراہمی ختم کردی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اس ضمن میں نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ نئی نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کا اطلاق بائیو گیس صارفین پر بھی ہوگا۔ نئی ریگولیشنز کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروادیا گیا ہے۔
ریگولیشنز کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین سے اب پہلے کی طرح نہیں بلکہ نیشنل ایوریج انرجی پرائس کے مطابق بجلی خریدی جائے گی، نیٹ میٹرنگ صارفین کو موجودہ رائج ٹیرف کے حساب سے بجلی فراہم کی جائے گی۔
ریگولیشنز کے مطابق نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی کی فراہمی پر صارفین کو سہ ماہی بنیادوں پر ادائیگی کی جائے گی۔
نیٹ میٹرنگ کےلیے معاہدے کی مدت 5 سال تک محدود کردی گئی۔ معاہدہ ختم ہونے کے بعد مزید پانچ سال کی تجدید کی جائے گی۔بلنگ سائیکل کے اختتام پر بلنگ نظام کے تحت بل جاری ہوگا۔
نئی ریگولیشنز کے بعد نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2015 معطل ہوجائیں گی
یہ بھی پڑھئِے


