ملک بھر میں جہاں سونے کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے وہاں پر سونے کی بجائے متوسط اور غریب طبقے کے لیے چاندی کا حصول بھی مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔
چاندی کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے متعلق کراچی کی سوسائٹی جیولر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 16 اکتوبر 2025 کے روز فی تولہ چاندی کا ریٹ 5337 روپے رہا جبکہ سال کے آغاز میں یعنی یکم جنوری 2025 کو پاکستان میں فی تولہ چاندی کا ریٹ 3350 روپے فی تولہ رہا تھا۔
سوسائٹی جیولر ایسوسی ایشن کراچی کے نائب صدر کے مطابق گولڈ کا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونا، چاندی کی طلب میں اضافہ اور الیکٹرک وہیکل سمیت صنعتی مصنوعات میں سلور کا بڑھتا استعمال چاندی کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
پنجاب اٹک سے پلیسر گولڈ سے آمدن کا فیصلہ – urdureport.com
سركاری بابو كی بیٹی كی پرتعیش شادی كروڑوں خرچ ہیروں كے سیٹ – urdureport.com
ٹیكس چور جیولرزپكڑے جایں گے ایف بی آر نے شكنجہ كس لیا – urdureport.com

سونا متوسط طبقے کے لیے پہلے ہی نایاب ہوگیا تھا فی تولہ قیمت میں 14100 روپے کے بڑے اضافے کے بعد نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں زیوارات کے لیے فی تولہ سونا 14 ہزار 100 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 12 ہزار 89 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے ہو گیا۔
| قیراط | فی تولہ قیمت | فی 10 گرام قیمت |
|---|---|---|
| 24 قیراط | Rs. 470,000 | Rs. 402,960 |
| 22 قیراط | Rs. 430,832 | Rs. 369,377 |
| 21 قیراط | Rs. 411,253 | Rs. 352,591 |
| 20 قیراط | Rs. 391,770 | Rs. 335,887 |
| 18 قیراط | Rs. 352,502 | Rs. 302,220 |
| 14 قیراط | Rs. 274,178 | Rs. 235,069 |
| 12 قیراط | Rs. 274,178 | Rs. 201,480 |


