سپریم کورٹ ایمپلائیز کواپریٹو ہاؤزنگ سوسائٹی جی 17 ون اسلام اباد میں گھروں کی تعمیر زور و شور سے شروع جاری ہے جبکہ سوسائٹی کے پرائیویٹ ممبران کو بھی سوسائٹی میں ایڈجسٹ کرنے کے لیے جلد خوشخبری ملنے والی ہے۔

سپریم کورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی جس کی موجودہ انتظامی کمیٹی کی کاوشوں سے نہ صرف چند سالوں کے دوران ہی سیکٹر جی 17/1 میں ترقیاتی کام کروائے گئے اور متعدد گھروں کی تعمیر شروع ہو چکی ہے جبکہ اس کے بعد سوسائٹی کی انتظامی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جلد سیکٹر جی 17 سیکٹر ٹو کا ترقیاتی کام کا اغاز بھی کیا جائے گا۔ جس کے لیے باقاعدہ ایک لاہ عمل تشکیل دیا جا رہا ہے ۔
سپریم کورٹ ایمپلائیز کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی جس میں گھروں کی باقاعدہ تعمیر ہو شروع ہو چکی اور جو ممبران اپنے گھر تعمیر کرنا شروع کرتے ہیں سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے ان کو پانی اور بجلی کی مکمل سہولت فراہم کی جا رہی ہے سوسائٹی میں پانی کی فراہمی کا کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے اور ممبران کے لیے سائیٹ پر تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اور سپریم کورٹ کے سائٹ آفس سے گھروں کی تعمیر کرنے والے ممبران کو تمام تر سپورٹ فراہم۔کی جارہی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ سپریم کورٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی جو کہ مین سری نگر ہائی وے شاہراہ کشمیر پر موٹر وے کے قریب واقع ہے وہاں پر اب ایک سال تک انٹرچینج کی تعمیر ہونے جا رہی ہے جس سے سوسائٹی میں امد و رفت کے لیے اسانی پیدا ہوگی۔ مینجمنٹ کمیٹی نےاب سوسائٹی کے پرائیویٹ ممبران کو ایڈجسٹ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے جس کو پرائیویٹ ممبران کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور ان کو جلد خوشخبری ملنے کی بھی توقع ہے جبکہ سیکٹر جی 17 ٹو میں بھی ترقی کاموں کا اغاز ہونے جا رہا ہے۔

