• Home  
  • سکھ یاتریوں کی ساتھی خاتون کی تلاش جاری،اسلام قبول کر کے نکاح کیا، میاں بیوی غائب
- دنیا

سکھ یاتریوں کی ساتھی خاتون کی تلاش جاری،اسلام قبول کر کے نکاح کیا، میاں بیوی غائب

پنجاب پولیس ابھی تک سکھ یاتریوں کے ہمراہ پاکستان آنے والی ایک انڈین خاتون سربجیت کور کو تلاش کر رہی ہے جس نے سکھ یاتروں کے ہمراہ پاکستان آکر ناصر حسین نامی شخص سے شادی کی اور اس کے بعد سے اب تک دونوں لا پتہ ہیں۔سربجیت کور کی 13 نومبر کو ویزے کی معیاد […]

پنجاب پولیس ابھی تک سکھ یاتریوں کے ہمراہ پاکستان آنے والی ایک انڈین خاتون سربجیت کور کو تلاش کر رہی ہے جس نے سکھ یاتروں کے ہمراہ پاکستان آکر ناصر حسین نامی شخص سے شادی کی اور اس کے بعد سے اب تک دونوں لا پتہ ہیں۔سربجیت کور کی 13 نومبر کو ویزے کی معیاد ختم ہو چکی ہے مگر نہ تو ویزے کی تو سیع کی درخواست دی گئی اور نہ ہی وہ پاکستان سے واپس انڈیا گئیں۔

48 سالہ سکھ خاتون سربجیت کور نے ایک پاکستانی شہری ناصر حسین سے شادی کی جس کے بعد یہ جوڑا روپوش ہو گیا ۔

انڈین میڈیا میں سربجیت کور کے با رئَ میں جو خبریں سامنے آئِ ہیں ان کے مطابق سربجیت کور طلاق یافتہ ہیں اور ان کی پچھلی شادی سے دو بیٹے ہیں اور ان کے سابقہ شوہر قریب تین دہائیوں سے انگلینڈ میں مقیم ہیں۔

سربجیت کور چار نومبر کو سکھ یاتریوں کے ہمراہ پاکستان آئی تھیں اور انھیں اگلے روز بابا گورونانک کے یوم پیدائش کے موقع پر ننکانہ صاحب جانا تھا مگر 7 نومبر کو خاتون کی طرف سے شیخوپورہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ میں دائر کیے بیان کے مطابق انھوں نے پاکستان آمد کے بعد اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور ناصر حسین نامی پاکستانی شہری سے شادی کر لی تھی۔

اس بیان میں ان کے وکیل احمد حسن پاشا ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ اس شادی کا اندراج شیخوپورہ کی متعلقہ یونین کونسل میں کرایا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ سربجیت کور اور ناصر حسین کے درمیان سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا تھا ، انہوں نے دونوں کو اپنے دفتر بیان کے لیے بلایا تھا مگر وہ نہیں آئے اور اب ناصر حسین کا موبائل فون بھی بند جا رہا ہے۔

شیخوپورہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد خالد محمود وڑائچ کی عدالت میں جو دستاویزات جمع کروائے گئے ہیں ان کے مطابق سربجیت کور نے قاری حافظ رضوان بھٹی کے ہاتھوں اسلام قبول کیا جس کے بعد ان کا اسلامی نام ’نور‘ رکھا گیا۔ انھیں پانچ نومبر کو سند قبولِ اسلام جاری کی گئی تھی۔

عدالت میں جو نکاح نامہ جمع کروایا گیا، اس کے مطابق ناصر حسین کی عمر 43 سال جبکہ دلہن کی عمر ساڑھے 48 سال بنتی ہے۔ نکاح نامے کے مطابق حق مہر دس ہزار روپے مقرر کیا گیا۔

اس میں یہ بھی درج ہے کہ ناصر حسین پہلے سے شادی شدہ ہیں اور انھیں دوسری شادی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں