سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں وفاقی وزیر علیم خان اور پلوشہ خان میں لڑائی دونو ں نے ایک دوسرے کو شٹ اپ کہہ دیا۔
سینیٹر پرویز رشید کی بیچ بچاؤ کروانے کی کوششیں بھی رائیگاں گئیں، پرویز رشید سینیٹر پلوشہ خان اور علیم خان کو خاموش کرواتے رہے۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے علیم خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم ہو کون اس طرح کی بات کرنے والے؟ جس کے جواب میں علیم خان بولے آپ عزت کریں گے تو آپ کی عزت ہم کریں گے۔
عبد العلیم خان نے کہا کہ آپ لوگ ذات پر انگلیاں اٹھاتے ہیں، سارے زمانے کے بے ایمان یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔
پلوشہ خان نے کہا کہ علیم خان کے اس رویے پر رولنگ دیں، کیا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا نام لینا جرم ہے؟ میں نے سوال پوچھا ہے، جو بدتمیزی وزیر نے کی ہے اس پر رولنگ دیں۔سڑک کے با رئے میں سوال پو چھا کہ کیا اس سے کسی نجی سوسائٹی کو فائدہ تو نہیں ہو گا۔
ارکان کی آپس میں لڑائی کے بعد چیئرمین کمیٹی نے مداخلت کی، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے چئیرمین کمیٹی کے کہنے پر معذرت کر لی۔

