وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری نے کہا کہ محترم وزیراعظم پاکستان آپ کی رہنمائی میں پاکستان کی صنعت کے لیے بجلی کے بلوں میں 4.4روپے فی یونٹ کمی کا فیصلہ ہوگیا یہ بوجھ ہماری حکومت کے اوائل میں 8.90روپے فی یونٹ تھا جو کہ آلحمداللہ آج صفر ہوگیا ہے
وفاقی وزیر سردار اویس احمد لغاری نے سوشل میڈیا ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ صنعتوں کیلئے اس بوجھ کے خاتمے سے اب ویلنگ چارجز میں بھی کراس سبسڈی کی مد میں اوسطاً 4.4روپے فی یونٹ کمی واقع ہوگی ۔
مجموعی طور پر صنعتوں کیلیے بجلی اب تقریباً ساڑھے گیارہ سینٹ فی یونٹ دستیاب ہوگی
اُڑان پاکستان زندہ باد

