سینیر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ چوہدری محمد رمضان نے کہا ہے کہ ملک میں عدلیہ آزادی کے ساتھ اپنا کام کر رہی ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ عام آدمی کے سالہال سے زیر التوا مقدمات کی جلد سماعت ہو۔
انہوں نے لاھور ٹرنر روڑ پر واقع اپنے آفس میں نئے انرول ہونے والے نوجوان وکیل ایڈوکیٹ شیخ نسیم سلیم کے وکالت کے شعبے میں آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ نواجوان وکلاء وکالت کے پیشے میں سرمایہ ہیں اور ملک میں نظام انصاف کے لیے نوجوان وکلاء کی خدمات لائق تحسین ییں۔
چوہدری محمد رمضان نے کہا کہ ملک میں عدالتی میدان میں نئی آئینی عدالت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے امید ہے کہ سپریم کورٹ پر زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم ہو گا اور آئینی عدالت بھی آئینی معاملات میں جلد مقدمات کی سماعت کو یقینی بنائے گی۔

