پاکستان مُسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اکیلے مجرم نہیں اُن کو لانے والے اُن سے بھی بڑے مُجرم ہیں۔ ان سب کا برابر حساب ہونا چاہیے۔ سنہ 2018 سے 2022 تک جو ہوا اس کی ذمہ داری اُن کے سر پر ہے۔‘
اُنہوں نے نو منتخب ارکانِ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ ہم نے اپنے گزشتہ دور میں آئی ایم ایف سے جان چھڑائی تھا مگر اُن کے دورِ حکومت میں ہم پر ایک مرتبہ پھر سے آئی ایم اف کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔‘
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے دورِ حکومت کے خاتمے کے بعد بہت تباہی ہوئی معیشت، امن و امان، اخلاقیات اور مُلک و قوم کا دیوالیہ نکال دیا گیا۔ اب ضمنی انتخابات میں لوگوں نے کارکردگی کو ووٹ دیا ہے۔‘
اُن کا کہنا تھا کہ ’آج ایک مرتبہ پھر سے ن لیگ کی حکومت کی درست سمت اور بہترین معاشی پالیسی کی وجہ سے مُلک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، غریب کو مفت طبی سہولیات مل رہیں ہیں، سر پر چھت مل رہی ہے۔‘
یہ بھی پڑھئیے
27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں،جو قوتیں لائیں ان کی عزت میں اضافہ نہیں ہوا – urdureport.com
پاکستان میں بے روزگاری نے 21 سالہ ریکارڈ توڑ دیا،دس لاکھ اعلیٰ تعلیم یافتہ شامل – urdureport.com
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی الیکشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی تمام چھ نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ ن کامیاب رہی جبکہ صوبائی اسمبلی کی سات میں سے چھ نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ جبکہ ایک پر پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی۔
اس کے برعکس پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاھور اور ہری پور کے قومی اسمبلی کے الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

