سابق وزیر اعظم عمران خان سے ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے اور ملاقات کے بعد انہوں عمران خان کے صحت یاب ہو نے کی تصدیق کر دی ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عظمیٰ خان جیل سے باہر آئیں اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، وہ بڑے غصے میں تھے کہتے تھے کہ یہ ہمیں زہنی ٹارچر کا نشانہ بنا رہے ہیں،سارا دن کمرہ میں بند تھوڑا سا باہر نکل سکتے ہیں کوئی کسی ست بات چیت نہیں ہوتی۔
عظمیٰ خان نے مزید کہا کہ وہ اپنے دیگر دو بہنوں سے مشاورت کے بعد میڈیا سے تفصیلی بات کریں گی۔
قبل ازیںپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ اسی اثنا میں بانی چیر مین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کو اپنے بھائی سے ملاقات کرنے کی اجازت دے دی گئِ ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان کا احتجاج جاری ہے، عمران خان کی تینوں بہنیں علیمہ خانم، نورین نیازی اور عظمی خان اڈیالہ جیل کے باہر ملاقات کے لیے پہنچیں تو وہاں پر تعینات پولیس اہلکاروں نے پہلے تو ان کو روک دیا تاہم جیل حکام کی جانب سے عمران خان کی بہنوں کو بتایا گیا کہ ملاقات کے لیے عظمیٰ خان کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔
جیل اہلکار کے مطابق عظمیٰ خان کچھ دیر میں اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے جیل کے اندر چلی جائیں گی۔
خیال رہے اس سے قبل ان کے خاندان کا دعویٰ تھا کہ تقریباً ایک مہینے سے ان کی ملاقات سابق وزیرِ اعظم سے نہیں کروائی گئی کیونکہ ان کے مطابق ’حکومتی حکام نہیں چاہتے کہ عمران خان کے پیغامات جیل سے باہر آئیں۔‘
یہ بھی پڑھیں
کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کر رہا ہےآپ سب بہت جلد واپس آرہے ہیں،محسن نقوی – urdureport.com
عمران خان کی جیل منتقلی اور موت کی سوشل میڈیا پر متضاد اطلاعات،اصل حقیقت کیا نکلی – urdureport.com
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے تمام پارلیمنٹیرین نے منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر پرامن احتجاج کی کال دے رکھی ہے تاہم اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

