• Home  
  • فلم نیلوفر کا ٹریلر جاری،شائقین ماہرہ خان اور فواد کی جوڑی کو دیکھنے کو بے تاب
- انٹرٹینمنٹ

فلم نیلوفر کا ٹریلر جاری،شائقین ماہرہ خان اور فواد کی جوڑی کو دیکھنے کو بے تاب

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان کی نئی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔یہ جوڑی ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہی ہے اور شائقین کو ان کی نئِ فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔ ہدایتکار اور مصنف عمار […]

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان کی نئی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔یہ جوڑی ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہی ہے اور شائقین کو ان کی نئِ فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔

ہدایتکار اور مصنف عمار رسول کی یہ فلم 28 نومبر 2025 کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا۔ یوٹیوب پر ریلیز کیے جانے والے اس 1 منٹ 38 سیکنڈ کے ٹریلر میں محبت، قربت، اور جذبات کی گہرائی کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی دو کرداروں کے درمیان محبت کے تعلق اور زندگی کے بدلتے رنگوں کے گرد گھومتی ہے۔

ٹریلر کے ریلیز کے بعد مداحوں کو اس فلم کی ریلیز کا انتظار ہیں۔ مداح ماہرہ اور فواد کی اس نئی آن اسکرین کیمسٹری کے دیکھنے کیلئے بےقرار ہیں۔

مرکزی کرداروں میں فواد خان اور ماہرہ خان ان کے علا وہ مدیحہ امام، ثروت گیلانی، عتیقہ اوڈھو، بہروز سبزواری، گوہر رشید، فیصل قریشی، سمیعہ ممتاز، سیمی راحیل، عدیل ہاشمی، حرا ترین اور نوید شہزاد جیسے نامور فنکار بھی اس کی کاسٹ میںشامل ہیں۔

یہ پڑھیں

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں