فیس بک میٹا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے فیس بک کے الگورتھم میں تبدیلی کرتے ہوئے صارفین کو ویڈیوز کے انتخاب میںزیادہ کنٹرول حاصل کر نے قابل بنایا ہے۔ میٹا نے کہا کہ اب صارفین ریلز ویڈیوز پر ’ناٹ انٹرسٹڈ‘ (not interested) کا آپشن استعمال کرکے ناپسندیدہ ویڈیوز کو رپورٹ کر سکیں گے اورالگورتھم یہ جان جائے گااور پحر صارف کو پسند کی ویڈیو ہی دکھائے گا۔
اس کے علاوہ فیس بک کے ’سیو‘ (Save) فیس بک مِیں مزید تبدیلی بھی کی گئی ہے صارفین اپنی پسندیدہ ریلز اور پوسٹس کو ایک جگہ محفوظ رکھ سکیں۔ اب صارفین اسکرول کرتے وقت 50 فیصد زیادہ وہ ویڈیوز دیکھیں گے جو اسی دن اپلوڈ ہوئی ہوں گی۔
مزید برآں ’فرینڈ ببلز‘ (friend bubbles) نامی نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس سے صارفین یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کے دوست کون سی پوسٹس پسند کرتے ہیں اور اپنے دوستوں کو ذاتی پیغامات بھی بھیج سکتے ہیں۔فیس بک ریلز میں اے آئی پاورڈ سرچ تجاویز بھی شامل کر دی ہیں تاکہ پسند کے موضوع پر ویڈیو تلاش کر سکیں۔

