پنجاب کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔ جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں گوجرانوالا فیصل آباد سمیت کئی اضلاح میں آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اسموگ بڑھنے سے سانس اور دیگر امراض میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے، بوڑھے اور پہلے سے بیمار افراد زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔
صبح کے اوقات میں ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔ لاہور سول سیکریٹریٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 678، شاہدرہ میں 657 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 627 رہا۔
فیصل آباد میں اے کیو آئی 471 ریکارڈ کیا گیا۔ گوجرانوالا میں 262، سیالکوٹ میں 219 اور ملتان میں 203 رہا۔
یہ بھی پڑھیں
لاھور آلودگی میں دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا – urdureport.com

