اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایوان زیریں میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد خالی ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھئِے
قبل ازیں اپوزیشن ارکان کا وفد اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کےلیے ان کے چیمبر میں پہنچا تھا۔ وفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شہرام ترکئی، علی اصغر خان، جنید اکبر اور جمال احسن خان شامل تھے۔
اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پر اپوزیشن رہنماؤں کو بلایا تھا۔

