پاکستان کی سیاست کے بھی عجیب داؤ پیچ ہیں کل کٹہرے میں کھڑے میاں نواز شریف نے آج دوبارہ خاموشی توڑ کر سیاسی میدان میں انٹری دے دی ہے اور یہ اس وقت ہوا جب مسلم لیگ پیپلز پارٹی کے ب بغیر قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل۔کرنے کی ہو زیشن میں ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے دوبارہ خود کو سیاست میں ان کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اراکین اسمبلی و سینیٹ کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔
ایسا کیوں نواز شریف دوبارہ اچانک سیاسی منظرِ عام پر سرگرم دکھائی دیے ہیں،ذرائع کہنا ہے کہ وہ دوبارہ سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ان کو دوبارہ وزیر اعظم بنانے کی آفر کی جائے۔
یہ بھی پڑھئیے
سپریم کورٹ میں داماد جج نے سسر جج کی تاریخ کو نصف صدی بعد پھر دہرا دیا۔ – urdureport.com
۔ نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نئے منتخب ایم این ایز اور ایم پی ایز سے ملاقات کی، انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی کامیابی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے عمران خان اور ان کو لانے والوں کے لیے بھی احتساب کا مطالبہ کیا۔

