امریکی شہر نیویارک کی میئرشپ کے امیدوار زہران ممدانی مسجد کے باہر خطاب میں جذباتی ہوگئے۔میئرشپ کے امیدوار نے مزید کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکا میں مسلمانوں کےلیے حالات بدل گئے ہیں، خود ان کی خالہ 11 ستمبر کے بعد حجاب میں خود کو غیر محفوظ سمجھتی تھیں۔
حالیہ سروے میں زہران ممدانی کو 43 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے، نیو یارک میں میئر کا انتخاب 4 نومبر کو ہوگا۔ ممدانی جو کہ ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے مئیر شپ کے امیدوار ہیں ،وہ کمپالا یوگنڈا میں پیدا ہوئے اور پحر ان کی فیملی امریکہ منتقل ہو گئی۔
برونکس مسجد کے باہر خطاب میں زہران ممدانی نے کہا کہ مخالفین نے اُنہیں ’جہاد کا حامی‘ اور ’دہشت گرد‘ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ میں نفرت کے مقابلے میں اتحاد کا پیغام لے کر کھڑا ہوا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں
ملانیا ٹرمپ کرپٹو کرنسی بنا نے والوں پر فراڈ کیس – urdureport.com
کینیڈا نے امریکہ کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا – urdureport.com

