نیٹ میٹرنگ صارفین کا یونٹس کرڈٹ کا مسئلہ حل ہو گیا اس بارئے وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے نو ٹس لیا۔
وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کی ہدایات کے تحت نیٹ میٹرنگ صارفین کے یونٹس کریڈٹ نہ کرنے کا نوٹس لے لیا ہے
وفاقی وزیر کی احکامات پر پی پی ایم سی کی جاری شدہ ہدایات پر فوری نظر ثانی کرنے کی ہدایت کر دی گئی
پاور ڈویژن کے نوٹی فکیشن کے مطابق
نظر ثانی شدہ ہدایات کے بعد مسئلہ حل کر دیا گیا ہے اعلامیے کے مطابق
کچھ نیٹ میٹرنگ صارفین نے اپنے لائسنس (DG Capacity) کے تحت منظور شدہ صلاحیت سے زیادہ نیٹ میٹرنگ سسٹم نصب کیے ہیں گزشتہ ماہ ان میں سے چند صارفین کو گرڈ کو فروخت کی گئی پوری بجلی کا کوئی کریڈٹ نہیں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھئِے
سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی خریداری کتنے میں ہو گی – urdureport.com
- تاہم، پاور ڈویژن نے وضاحت جاری کردی ہے کہ یہ طریقہ درست نہیں تھا۔
- نظرثانی شدہ ہدایات کے تحت، صرف وہی یونٹس کریڈٹ نہیں ہونگے جو منظور شدہ صلاحیت سے زائد ہو نگے اب منظور شدہ صلاحیت کے مطابق جو یونٹس نیشنل گرڈ کو بھیجے گئے ہیں انکا کریڈٹ ملے گا
- اس بارے تمام ڈسکوز کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں جن صارفین کے بلوں میں نیٹ میٹرنگ کے یونٹس کریٹ نہیں ہوئے ان کے لیے متعلقہ ایڈجسٹمنٹ اگلے بلنگ سائیکل میں کر دی جائے گی۔


