بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ نے طلاق سے متعلق پھیلی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر روہن پریت سنگھ اور خاندان کو اس معاملے میں گھسیٹنا مناسب نہیں۔
انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا کہ لوگ ان کے ’معصوم شوہر‘ اور ’سب سے پیارے خاندان‘ کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں، کیونکہ انہی کی حمایت نے انہیں اس مقام تک پہنچایا ہے۔
نیہا نے مزید کہا کہ وہ کسی دوسرے فرد یا نظام سے ناخوش ہیں، نہ کہ اپنی ازدواجی زندگی سے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں سوشل میڈیا پر جذباتی انداز میں بات نہیں کرنی چاہیے تھی، کیونکہ میڈیا چھوٹی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر دیتا ہے۔ ان کے مطابق اس واقعے سے انہیں سبق ملا ہے اور اب وہ اپنی ذاتی زندگی کو عوامی سطح پر زیرِ بحث نہیں لائیں گی۔
یہ بھی پڑھئیے
پی ایس ایل میں کروڑوں کی بولی بڑھانے والی سفید کپڑوں میں ملبوس وائرل میڈم کون ؟ – urdureport.com
2016 ,سوشل میڈیا ٹرینڈ اننیا پانڈے بھی شامل ،اپنی تصاویر شئیر کر دیں – urdureport.com
ہمیں جوائن کریں
(3) Urdu Report (@UrduReportpk) / X
واضح رہے کہ اس سے قبل نیہا ککڑ نے ایک پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ وہ ذمے داریوں، تعلقات اور کام سے وقتی وقفہ لے رہی ہیں، اور فوٹوگرافروں اور مداحوں سے درخواست کی تھی کہ انہیں فلمایا نہ جائے اور ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔ بعد ازاں یہ پوسٹ حذف ہو گئی، جس کے بعد طلاق کی افواہوں نے زور پکڑا۔

