بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم واٹر کینن سے گھبرانے والے نہیں۔ اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔
علیمہ خان نے کہا کہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو کہتے ہیں خواتین رات 2 بجے کیا کر رہی تھیں، رات 2 بجے ہم اپنے حق کے لیے جیل کے باہر بیٹھی تھیں۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ یہ غیرقانونی عمل ہے، ہم آج عدالت سے لیٹ ہوئے تو غیرحاضری لگادی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے 2 ماہ میں صرف 40 منٹ ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی سے صرف ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھئِے
اڈیالہ جیل کے باہر پو لیس کا رات دو بجے واٹر کینن کا استعمال پی ٹی آئی دھرنا ختم – urdureport.com
سپریم کورٹ،متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم – urdureport.com
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں علیمہ خان اور ان کے وکلاء عدالت پیش نہیں ہوئے۔

