وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 26-2025 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت گندم کی قیمت 3 ہزار 500 روپے فی من مقرر کی ہے ، پالیسی کا مقصد کسانوں کو منصفانہ قیمت، غذائی تحفظ اور زرعی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گندم پالیسی 26-2025 سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت نے نئی گندم پالیسی کی منظوری دے دی۔
جس کے تحت کسانوں کو منصفانہ قیمت فراہم کرنے، زرعی پیداوار میں اضافے اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات شامل کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں
پاک افغان بارڈر ،کنٹینرز رک گئے ٹماٹر 700 روپے کلو سیب انار مہنگے – urdureport.com
سونے کے بعد چاندی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، متوسط طبقے کے لیے نایاب – urdureport.com
وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان ایک زرعی معیشت ہے اور گندم کی فصل ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

