• Home  
  • ٹرمپ کا 20نکاتی منصوبہ ہمارا نہیں ہے۔ اسحٰق ڈار
- ٹاپ سٹوری

ٹرمپ کا 20نکاتی منصوبہ ہمارا نہیں ہے۔ اسحٰق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے واضع کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان کردہ 20 نکات ہمارے نہیں، فلوٹیلا میں شامل پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے کوشاں ہیں، سینیٹر مشتاق کی رہائی کے لیے یورپی ممالک سے مدد لے لی،غازہ میں امن بیانات سے نہیں عملی اقدامات سے ہی ممکن […]

ishaq dar,trump twenty point agenda

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے واضع کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان کردہ 20 نکات ہمارے نہیں، فلوٹیلا میں شامل پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے کوشاں ہیں، سینیٹر مشتاق کی رہائی کے لیے یورپی ممالک سے مدد لے لی،غازہ میں امن بیانات سے نہیں عملی اقدامات سے ہی ممکن ہوگا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں قوم کی بھرپور نمائندگی کی، وہاں اسرائییل کا نام لے کر اس کی مذمت کی گئی۔

ishaq dar,trump twenty point agenda

اسحٰق ڈار نے کہا کہ میں نے وزارت میں منگل کو پریس بریفنگ میں واضح طور پر اعلان کیا کہ ٹرمپ کا 20 نکاتی منصوبہ ہمارا نہیں ہے، یہ من و عن ہمارے نکات نہیں ہیں، ہمارے مسودے میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، میرے پاس ریکارڈ موجود ہے۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ موجوہ صورتحال میں ایک منصوبہ تھا کہ کچھ ممالک مل کر امریکی صدر سے رابطہ کریں اور انہیں اس میں شامل کریں کہ اس وقت سب سے زیادہ تکلیف دہ مسئلہ ہے، جہاں 64 ہزار افراد شہید اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، اقوام متحدہ میں درجنوں قراردادیں منظور ہوچکی ہیں، او آئی سی کی قراردادیں منظور ہوچکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات سے ایک روز قبل 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کی صدر ٹرمپ کے ساتھ اقوام متحدہ کے ہیڈاکوارٹرز کے اندر غیر رسمی ملاقات ہوئی، جس میں ہم سب نے بات کی کہ اس وقت جو کچھ ہورہا ہے وہ شرمناک ہے، اگر ہم اسے روک نہیں سکتے تو پھر جنرل اسمبلی کا کیا فائدہ؟

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہماری باتوں پر مثبت ردعمل دیا اور کہا کہ پھر اس طرح کریں کہ آپ 8 وزرائے خارجہ میری ٹیم کے ساتھ بیٹھ جائیں اور کوئی قابل عمل حل پیش کریں، میں پیر (گزشتہ) کو نیتین یاہہو سے ہونے والی ملاقات میں نیتن یاہو اسے روکنے کی کوشش کرتا ہوں،

انہوں نے کہا کہ  اگلے دن دوبارہ ملاقات طے ہوئی، قطری سفارتخانے میں ملاقات ہوئی، جسے منظر عام پر نہیں لا گیا، کوئی تصویر نہیں جاری کی گئی، اس ملاقات میں صدر ٹرمپ کی ٹیم بھی آئی،انہوں نے ہمیں 20 نکاتی پرپوزل دیا، جس پر ہم نے انہیں کہا کہ ہم مشاورت کے بعد اگلے روز جواب دیں گے۔ ہم نے اسی ڈرافٹ میں رہتے ہوئے اپنی چیزیں شامل کیں، جمعہ کو ہم 8 ممالک کا حتمی ڈرافٹ امریکا کو بھجوایا گیا جو ہفتے کو امریکی اتنظامیہ کو موصول ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے پیر کو 20 نکاتی منصوبے کا اعلان کیا،ٹرمپ کا 20 نکاتی منصوبہ ہمارا نہیں ہے، یہ من و عن ہمارے نکات نہیں ہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں