• Home  
  • ٹی ایل پی احتجاج کنیٹینرز سے جڑواں شہر بند لاھور میں سخت احتجاج جاری
- ٹاپ سٹوری

ٹی ایل پی احتجاج کنیٹینرز سے جڑواں شہر بند لاھور میں سخت احتجاج جاری

تحریک لبیک کے احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہر راولپنڈی اسلام آباد میں تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ جمعہ کے روز لاھور میں مذہبی جماعت نے مختلف جگہوں پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں بھی ہوئیں۔ تحریک لبیک […]

تحریک لبیک کے احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہر راولپنڈی اسلام آباد میں تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ جمعہ کے روز لاھور میں مذہبی جماعت نے مختلف جگہوں پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں بھی ہوئیں۔

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے 10 اکتوبر کو وفاقی دارالاحکومت میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے جبکہ انتظامیہ نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے اسلام آباد میں ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی راستوں کو بند کرنے کے لیے کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں۔ اور فیصلہ کیا ہے کہ مظاہرین کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔پنجاب حکومت نے مظاہرین کے لیے ناکہ بندی کرنے پر غور شروع کر دیا۔

انتظامیہ نے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہےاسلام آباد میں صرف متعلقہ افراد کے لیے مارگلہ روڈ کھولا جائے گا جب کہ فیض آباد ڈبل روڈ ترنول گولڑہ موڑ کے علاقوں میں کنٹینرز روڈ اطراف پر رکھ دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے تحریک لبیک کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا، متعدد کارکنان کو حراست میں لیکر تھانوں سمیت سی آئی اے میں بند کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جو 17 اکتوبر تک جاری رہے گی اور ہر قسم کے سیاسی ومذہبی جماعت کی جانب سے اسلام آباد مارچ کی کال کے بعد راولپنڈی میں اجتماعات، جلوسوں، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی کا نوٹفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

واضع رہے کہ رات گئے لاھور اور دیگر علاقوں میں ٹی ایل پی کے کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے،

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں