برطانوی جریدے ’کِی ایرومیگزین کی رپورٹ نے پاک بھارت جنگ میں بھارتی دفاعی صلاحیت کا پردہ فاش کر دیا۔
برطانوی جریدے ’کِی ایرومیگزین‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی 52 منٹ فضائی جنگ میں بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل لڑاکا طیارے تباہ ہوئے، تباہ ہونے والے رافیل طیاروں کے نمبر BS001 ، BS021 ، BS022 اور BS027 تھے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت ان چاروں طیاروں کے سیریل نمبرز کے ساتھ کوئی واضح تصاویر پیش کرنے میں ناکام رہا۔ پاکستان کے ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو مفلوج کیا اور بھارتی پائلٹس بے بس ثابت ہوئے۔
یہ بھی پڑھئیے
پاکستان نے مئی میں بھارت کے خلاف جنگ میں فوجی برتری حاصل کی،امریکی کانگریس رپورٹ – urdureport.com
واضح رہے کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں بھارتی طیاروں کی تباہی تسلیم کی تھی
برطانوی جریدے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے مجموعی نقصانات میں 4 رافیل ، مگ 29، ایس یو 30 اور ہیرون ڈرون شامل ہیں۔ 10 مئی کو JF-17 بلاک-3 نے ادھم پور میں بھارتی دفاعی نظام S-400 کو ناکارہ بنا کر تباہ کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے برنالا میں واقع بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو تباہ کر کے بھارتی فضائیہ کو ایک اور شدید دھچکا پہنچایا، یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی فضائیہ نے سائبر اور روایتی عسکری اقدامات کو یکجا کر کے مؤثر کارروائی کی۔

