پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر لی اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس کے مطابق دو کشتیوں سے برآمد منشیات کی قیمت97 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد بتائی گئی ہے۔ جس پر امریکہ سمیت دنیا بھر میں پاک نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا جا رہا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ سعودی رائل نیوی کے کمانڈر فہد الجوید نے اس کامیاب کارروائی کو عالمی تعاون کی بہترین مثال قرار دیا۔ ہے۔ایک بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 سے منسلک پی این ایس یرموک نے کی۔
کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے کہا کہ دونوں کشتیوں سے بڑی مقدار میں آئس اور کوکین برآمد ہوئی ہے، یہ دونوں کارروائیاں کامیاب ترین انسداد منشیات کارروائیوں میں سے ہیں۔
سینٹ کام نے کہا ہے کہ محض 48 گھنٹوں میں پاکستان نیوی نے دو مشتبہ کشتیوں سے دو ٹن کرسٹل میتھ، 350 کلو گرام آئس اور 50 کلو گرام کوکین برآمد کی، جن کی مجموعی مالیت 97 کروڑ 24 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
امریکہ کے کہنے پر افغانستان میں رجیم چینج کا الزام مسترد۔خواجہ آصف – urdureport.com
یوکرین جنگ کو روکنے کے لیے ٹرمپ پوٹن ملاقات منسوخ – urdureport.com


