پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فیری سروس شروع کر نے پر غور کیا جا رہا ہے جس کے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا اور لوگ آسانی کے ساتھ ایک سے دوسرے ملک کے لیے سفر کر سکیں گے۔اس فیری سروس سے دونوں ممالک کی سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا۔
اس ضمن میں اسلام آباد میں وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری سے ترک وزیرِ ٹرانسپورٹ نے ملاقات کی جس کے دوران جہاز سازی، آپریشنز اور شپ بریکنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ فیری سروس سے پاک ترک تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا، پاکستان کے پاس 25 ہزار ٹن ٹونا مچھلی کا کوٹہ موجود ہے، پاکستان آئندہ 3 ماہ میں میری ٹائم کانفرنس منعقد کرے گا۔
ملاقات کے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے اس موقع پر ترک سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ گوادر کو جدید میری ٹائم حب میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترک وزیر نے پاکستان کے ساتھ میری ٹائم تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ ترک سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں
اسکاٹ لینڈ کی خاتون نے ترک ڈرامے سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا – urdureport.com
یروشلم کی سرنگ سے ملنے والا قیمتی قدیم پتھر اسرائیل کو نہیں دیں گے، صدر اردوان – urdureport.com

