وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کے حوالگی کے کاغذات برطانوی ہائی کمشنز کو دے دیے اور ان کی پاکستان کو حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اہم ملاقات ہوئی جس میںوزیر داخلہ نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کو فوری طور پر پاکستان کے حوالے کرنے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں۔

محسن نقوی نے ان دونوں افراد کے خلاف شواہد بھی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لیے مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھ کر ریاست اور اداروں کے خلاف بہتان اور ہرزہ سرائی کی کوئی ملک اجازت نہیں دے سکتا۔ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کی واپسی کے لیے برطانوی تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔
یہ بھی پڑھئیے
برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے والوں میں پاکستان نے ریکارڈ قائم کر دیا – urdureport.com
اسائلم پالیسی میں تبدیلی،حالات بہتری پر برطانیہ سے پناہ گزینوں کی واپسی – urdureport.com
وزارت داخلہ نے بذریعہ وزارت خارجہ بھی ان افراد کی حوالگی کی کارروائی شروع کردی ہے۔

