پاکستان کے سینیئر ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید ملک کا نام روشن کر دیا انہو ں نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ کامیاب سروسز کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا، جس پر انہیں عالمی سطح پر باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
پاکستانی سینیئر ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید کو ایک منٹ میں 59 کامیاب ٹینس سروسز کرنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس کارنامے کے ذریعے انہوں نے 2019 سے قائم 42 سروسز کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
طلحہ وحید نے یہ ریکارڈ 8 نومبر 2024 کو لاہور میں قائم کیا، جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے انہیں سرٹیفکیٹ لندن میں منعقدہ تقریب میں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھئِے
پی ایس ایل کے 11ویں سیزن کے 30 جنوری کو ڈرافٹ کے انعقاد کا امکان ۔ – urdureport.com
بنگلہ دیشی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے پر شاہ رُخ خان کو ’غدار‘ کا طعنہ – urdureport.com
طلحہ وحید کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ پاکستانی کھیلوں، خصوصاً سینئر ایتھلیٹس کی صلاحیتوں کا بھی ثبوت ہے۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے اس کامیابی کو پاکستان میں ٹینس کے لیے باعثِ فخر اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔


