پاکستانی فنکاروں، ثقافت سے وابستہ افراد اور مختلف شعبوں میں ریسرچ کے ماہر افراد کے لیے سویڈن میں یونیسکو کے تحت ورلڈ ہیریٹیج اسکالرشپس 2026 کے لیے درخواستیں کھول دی گئی ہیں۔ جس میں 50 ہزار سویڈش کرونر کا وظیفہ، رہائش اور دیگر اخراجات شامل ہیں۔
اس پروگرام کی ایک یہ بھی خوبی ہے کہ آئلٹس کی شرط ختم کر دی گئی ہے جو کہ پاکستانی امیدواروں کے لیے بڑا موقع ہے۔
یونیسکو سکالرشپس کی تفصیل
یہ پاکستانی افراد کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے،یہ ایک باوقار اور مکمل فنڈڈ بین الاقوامی ریزیڈنسی اور فیلوشپ پروگرام ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں کو یکجا کرنا اور عالمی ثقافتی ورثے کے تحفظ و فروغ کو تقویت دینا ہے۔
یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج اسکالرشپ 2026 ایک پوسٹ گریجویٹ سطح کا پروگرام ہے جو سویڈن کی مشہور یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹ ڈیگوریٹڈ فارم ہاؤس آف ہالسنگ لینڈ میں منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے منتخب ہونے والے فنکاروں اور محققین کو یورپ میں قیام کے دوران تحقیق، تخلیق اور بین الثقافتی مکالمے کا عملی موقع فراہم کیا جائے گا۔
منتخب ہو نے والے امیدواروں کو مکمل مالی معاونت فراہم کی جائے گی جس میں 50 ہزار سویڈش کرونر کا وظیفہ شامل ہے، جو تقریباً 4,500 امریکی ڈالر بنتا ہے۔ یہ رقم رہائش، روزمرہ اخراجات اور منصوبے سے متعلق ضروری اخراجات کے لیے دی جائے گی۔اس میں مضبوط پورٹ فولیو رکھنے والوں کو خصوصی ترجیح دی جائے گی۔
یونیسکو کا یہ اقدام خاص طور پر ترقی پذیر ممالک، بشمول پاکستان کے باصلاحیت افراد کے لیے مالی رکاوٹیں کم کرنے کے مقصد سے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ تخلیقی اور تحقیقی ذہن عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔
مزید تفصیل لنک میں
Fully Funded UNESCO Scholarships in Sweden for Pakistanis
اس اسکالرشپ پروگرام کے لیے آئلٹس یا کسی بھی زبان کے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں رکھی گئی، جس کی وجہ سے یہ پروگرام پاکستانی امیدواروں کے لیے نہایت موزوں قرار دیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر آرٹ، ثقافت، ورثہ تحفظ، موسیقی، آرکیٹیکچر، بشریات، تاریخ اور سماجی تحقیق کے شعبوں سے وابستہ افراد کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی گئی ہے۔
امیدواروں کو ایسے تخلیقی اور تحقیقی منصوبے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو سویڈن کی ہالسنگ لینڈ ورلڈ ہیریٹیج سائٹ کو دنیا کی کسی اور یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹ سے جوڑتے ہوں۔
پروگرام میں جدت، ثقافتی مکالمہ، تاریخی ربط اور عالمی ورثے کے اشتراک کو خصوصی اہمیت دی جائے گی، جس کے ذریعے مختلف تہذیبوں کے درمیان فکری اور تخلیقی روابط کو فروغ دیا جائے گا۔
یونیسکو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ثقافت اور ورثے سے متعلق شعبوں میں مضبوط پورٹ فولیو، تحقیقی پس منظر یا نمایاں تخلیقی تجربہ رکھنے والے پاکستانی امیدواروں کو خصوصی طور پر درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ کامیاب امیدواروں کو نہ صرف یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹ پر عملی تجربہ حاصل ہوگا بلکہ انہیں عالمی ثقافتی پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل ہوگا۔
اس پروگرام کے دوران شرکا کو بین الاقوامی ماہرین، فنکاروں، محققین اور ثقافتی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ نیٹ ورکنگ کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے، جو مستقبل میں بین الاقوامی تعاون، مشترکہ منصوبوں اور تحقیقی مواقع کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے
چین نے پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ سکالرشپس کا اعلان کر دیا – urdureport.com
ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی اسکالرشپ اور جرنل ایکریڈیٹیشن کال جاری کر دی،نئے مواقع – urdureport.com
یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج اسکالرشپ 2026 کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 فروری 2025 مقرر کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے پاکستانی امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تخلیقی منصوبے اور ضروری دستاویزات بروقت مکمل کریں کیونکہ یہ پروگرام انتہائی مسابقتی ہے اور دنیا بھر سے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہے۔

