پرائیویٹ سکیم کے تحت حج 2026 پر روانگی کے خواہشمند عازمین حج کو بکنگ کے لیے مزید وقت کی مہلت مل گئی ہے جو افراد پرائیویٹ کمپنیوں کے ساتھ حج کے مبارک سفر پر روانہ ہو نے کی خواہش رکھتے ہیں اب ان کے لیے حج بکنگ کی تاریخ میں مزید پانچ روز کی تو سیع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کی بکنگ کی ڈیڈ لائن میں پانچ دن کی توسیع کر دی۔ وزارت سے منظور شدہ حج منظم کمپنیوں کو حج پالیسی 2026 اور سروسز پرووائیڈر ایگریمنٹ (SPA) کے مطابق 22 اکتوبر تک پرائیویٹ حج کی بکنگ مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
واضح رہے کہ نجی حج سکیم کے لیے امسال ساٹھ ہزار نشستیں رکھی گئی ہیں۔ 55 ہزار 5 سو عازمین حج نے بکنگ مکمل کر لی ہے جبکہ ابھی بھی ساڑھے چار ہزار نشستیں پرائیویٹ سکیم میں دستیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
توہین مذہب کے قوانین میں حفاظتی اقدامات شامل کر رہے ہیں۔اعظم نذیر تارڈ – urdureport.com

ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ وزارت کی ویب سائٹ سے منظور شدہ حج کمپنیوں کی لازمی تصدیق کریں۔ حج واجبات کی ادائیگی ہمیشہ بینکنگ چینل کے ذریعے کمپنی اکاونٹ میں کریں۔
حج معاہدے کی کاپی اور کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور طلب کریں۔ وزارت کی ویب سائٹ اور پاک حج 2026 موبائل ایپ پر بکنگ کی تفصیلات اور اپنے کوائف لازمی چیک کر لیں۔
