پنجاب بھر میں جعلی کیمیکل یا مرکری وغیرہ ڈال کر میک اپ کی رنگ گورا بنا نے والی جعلی کریمیں بنا نے والی کمپنیوں یا افراد کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ زاہد بخاری نے صوبے کے سرکاری یو ٹیوب چینل پر بتایا کہ ان کریموں میں بعض اوقات کیمیکل یا اجزا میں کمی پیشی بھی ہو جاتی ہے جو کہ صحت کے لیے بہت ہی نقصان دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی تمام کریموں کو اب لیب میں ٹیسٹ کیا جائے گااور لیب میں نوجوان بچے بچیاں کام کر رہی ہیں جو کہ ان کو چیک کر یں گے۔
یہ بھی پڑھئِے
پٹرولیم جیلی: ایک عام چیز، لاتعداد کمالات – urdureport.com
غربت اور پابندیوں کے باوجود افغانستان میں کاسمیٹک سرجری کلینکس کی مقبولیت میں اضافہ – urdureport.com
انہوں نے کہا کہ ایسی تمام کریموں جن میں مرکری وغیر ڈال کر بنایا جاتا ہے وہ وہ جلد کے لیے نقصان دہ ہیں۔

