پی آئی اے کے عملے کے اراکین گزشتہ کچھ سالوں سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فلائیٹ کے ساتھ واپس آنے کی بجا ئے غائب ہو جاتے ہیں اور اس میں ایک نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جبکہ ایسے واقعات سے ملک کی بدنامی کا باعث بھی بن رہے ہیں۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق ٹورونٹو سے لاہور آنے والی فلائٹ پی کے 798 کے ایک میزبان پرواز کے وقت ایئر پورٹ نہیں پہنچے۔بیان میں کہا گیا کہ جب فضائی میزبان سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے طبیعت کی ناسازی کا عذر پیش کیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، غیر قانونی طور پر غائب ہونے کی صورت میں فضائی میزبان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئیے
پی آئی اے کی نجکاری کی پھر تیاریاں مکمل کر لی گئی،خریدار بھی چن لیے – urdureport.com
پی آئی اے انجینیئرز نے فلائٹیس کے کلیئرنس سرٹیفیکیٹس کیوں روکے ، وجوہات سامنے آگئیں – urdureport.com
یہ پہلا موقع نہیں کہ جب پی آئی اے کے عملے میں شامل کوئی رُکن کینیڈا سے واپس نہیں آیا اس سے قبل بھی ایسے واقعات ہو تے رہے ہیں اور پی ائی کے عملے کے اراکین کے لیے غائب ہونے کے واسطے ٹورنٹو ایک فیورٹ ملک بن گیا ہے۔
ی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کے مطابق گذشتہ کچھ برسوں کے دوران عملے کے 10 ارکان کینیڈا کی فلائٹس پر جانے کے بعد واپس نہیں آئے۔

