• Home  
  • پی آئی اے کی نجکاری کی پھر تیاریاں مکمل کر لی گئی،خریدار بھی چن لیے
- پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری کی پھر تیاریاں مکمل کر لی گئی،خریدار بھی چن لیے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کے عمل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں چار غیر ملکی و مقامی کمپنیاں پی آئی اے کے شیئرز خریدنے کے لیے پری کوالیفائی کرلی گئی ہیں۔ نجکاری میں 75 فیصد شیئرز کی نیلامی کی جائے گی، جبکہ یہ شرط برقرار رکھی گئی ہے کہ خریداری کے بعد پی آئی اے کا […]

"اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جہاں سے برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوں گی"

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کے عمل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں چار غیر ملکی و مقامی کمپنیاں پی آئی اے کے شیئرز خریدنے کے لیے پری کوالیفائی کرلی گئی ہیں۔ نجکاری میں 75 فیصد شیئرز کی نیلامی کی جائے گی، جبکہ یہ شرط برقرار رکھی گئی ہے کہ خریداری کے بعد پی آئی اے کا نام اور اس کی روایتی تھیم تبدیل نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ایئرلائن کے امور سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں نجکاری کے عمل، بزنس پلان اور مستقبل کی توسیعی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کی نجکاری شفاف، تیز رفتار اور مقررہ اصولوں کے مطابق مکمل کی جائے تاکہ قومی ایئر لائن کو پائیدار مالی اور آپریشنل بنیاد فراہم کی جاسکے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نجکاری کے لیے کوالیفائی کرنے والی چار پارٹیز جلد نیلامی میں حصہ لیں گی، جس کے بعد شیئرز کی منتقلی کا باضابطہ عمل شروع ہوگا۔ بریفنگ کے مطابق نجکاری کے بعد بھی پی آئی اے کا برانڈ نام، لوگو اور قومی شناخت بدستور برقرار رہے گی۔

حکام نے وزیراعظم کو بتایا کہ بزنس پلان کے تحت 2029 تک پی آئی اے کے قابلِ پرواز طیاروں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 38 تک لے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس توسیع سے نہ صرف فلیٹ کی کارکردگی بڑھے گی بلکہ بیرون ملک روٹس کی بحالی اور نئے روٹس کی شمولیت بھی ممکن ہوگی۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پی آئی اے اس وقت 30 سے زائد شہروں میں پروازیں چلا رہی ہے اور منصوبے کے تحت 2029 تک سروس کو 40 سے زائد شہروں تک پھیلایا جائے گا۔ وزیراعظم نے تاکید کی کہ قابلِ پرواز طیاروں کی تعداد میں اضافے اور پروازوں کی بروقت روانگی کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں