• Home  
  • پی ایس ایل کب سے شروع ہو گا تاریخ کا اعلان ہو گیا
- کھیل

پی ایس ایل کب سے شروع ہو گا تاریخ کا اعلان ہو گیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ 26 مارچ کے بجائے پی ایس ایل 23 مارچ سے شروع کرنا چاہتے ہیں، تمام فرنچائز کی مشاورت سے 23 مارچ کو پی ایس ایل شروع کرنے کا فیصلہ کریں گے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےلیے وسیم اکرم کو برانڈ ایمبیسیڈر […]

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ 26 مارچ کے بجائے پی ایس ایل 23 مارچ سے شروع کرنا چاہتے ہیں، تمام فرنچائز کی مشاورت سے 23 مارچ کو پی ایس ایل شروع کرنے کا فیصلہ کریں گے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےلیے وسیم اکرم کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ اکیڈمی کو ریجن کی بہترین اکیڈمی بنانے کا ہدف ہے، پی ایس ایل ختم ہونے کے بعد ملتان سلطان کی نیلامی کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کےلیے 10 پارٹیوں نے کوالیفائی کیا، ملتان سلطانز کو اس سال پی سی بی خود آپریٹ کرے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ٹیموں کی بڈنگ 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی، نیوز چینل کو اسپورٹس ایونٹ کی کوریج کے لیے وزیر اطلاعات سے درخواست کروں گا۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان شاہینز کو بھی ہم بہت مضبوط بنانا چاہتے ہیں،8 جنوری ہمارے لیےاہم دن ہے، ہماری ٹیمیں اچھی فروخت ہوں گی۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں