پاکستان تحریک انصاف ،تحریک تحفظ آئین پاکستان کی آج پہیہ جام ، شٹر ڈائون ہڑتا ل کی کال محمود خان اچکزئی نے عوام کو شرکت کی دعوت دیدی ہے۔
جے یو آئی نے بھی ہڑتال کی حمایت کردی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور تحریک تحفظ آئین کی جانب سے پہیہ جام اور شٹر ڈائون ہڑتال آج ہوگی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے کارکنان اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہڑتال میں پُرامن شرکت کریں اور اس دوران ملک بھر میں شٹر ڈاؤن کیا جاہے۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو 8 فروری کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل کردی۔
پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ 8 فروری 2024 ایک سیاہ دن تھا جب عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیااور کل اس سیاہ دن کو دو سال مکمل ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئِے


