اس وقت وفاقی حکومت نئی آئینی تریم 27 ویں آئینی ترمیم پاس کروانا چا ہتی ہے مگر پیپلز پارٹی نے آرٹیکل 243 میں تبدیلی کے سوا تمام نکات مسترد کر دیے ہیں۔زرائع کے مطابق اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا۔کابینہ اجلاس میں مجوزہ 27ويں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جانی تھی۔

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا صوبائی شیئر سے متعلق شق کو پیپلزپارٹی مسترد کرتی ہے، کسی بھی صورت میں اس تجویز کی حمایت کرنےکے لیے تیار نہیں۔
یہ بھی پڑھیں
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کر لیا گیا۔ – urdureport.com
انہوں نے کہا کہ این ایف سی فارمولے میں تبدیلی سمیت 27ویں ترمیم کی تجویز کے باقی پوائنٹس بھی پوری طرح مسترد ہوئے ہیں۔


