• Home  
  • ڈرائیور لیس رکشہ بھی بن گیا جلد سڑکوں پر ہو گا
- جدید دنیا

ڈرائیور لیس رکشہ بھی بن گیا جلد سڑکوں پر ہو گا

ڈرائیورلیس کاروں کے بارئے مین تو لوگوں نے بہت سنا ہے لیکن اب کمال ہو گیا عوام کو اب رکشہ بھی جدید صورت میں نظر آئے گا اور بھارت کے شہری اس کو ڈرائیور کے بغیر سڑکوں پر دوڑتا دیکھیں گے۔ اس رکشے کو الیکٹرک پلیٹ فارم اور اے آئی پر مبنی خودمختاری کے نظام […]

ڈرائیورلیس کاروں کے بارئے مین تو لوگوں نے بہت سنا ہے لیکن اب کمال ہو گیا عوام کو اب رکشہ بھی جدید صورت میں نظر آئے گا اور بھارت کے شہری اس کو ڈرائیور کے بغیر سڑکوں پر دوڑتا دیکھیں گے۔ اس رکشے کو الیکٹرک پلیٹ فارم اور اے آئی پر مبنی خودمختاری کے نظام پر بنایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی آٹو مارکیٹ میں حال ہی میں دنیا کا پہلا خودمختار الیکٹرک تھری وہیلر (رکشا) متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ جدید سہولتوں سے آراستہ یہ خودمختار رکشا ایک بار بیٹری چارج کرنے پر 120 کلومیٹر تک ڈرائیور رینج فراہم کرے گا۔

اس کے ساتھ ہی یہ آٹو رکشا مختصر فاصلے کی نقل و حمل کے لیے ڈرائیور کے بغیر آسانی سے چلایا جا سکتا ہے، یہ خاص طور پر ہوائی اڈوں، اسمارٹ کیمپسز، صنعتی پارکوں اور پرہجوم علاقوں میں بہترین آپشن ہے۔

اس رکشے کی تعارفی قیمت 4 لاکھ روپے (پاکستانی 12 لاکھ روپے سے زائد) ہے۔ جب کہ کارگو ویرینٹ کی قیمت 4.15 لاکھ (تقریباً 13 لاکھ روپے پاکستانی) ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں