• Home  
  • کے پی کے وزیر اعلیٰ کا انتخاب،سہیل آفریدی سمیت چار امیدوار ، گنڈا پور کےاستعفیٰ پر اعتراض
- ٹاپ سٹوری

کے پی کے وزیر اعلیٰ کا انتخاب،سہیل آفریدی سمیت چار امیدوار ، گنڈا پور کےاستعفیٰ پر اعتراض

اپ ڈیٹ سٹوری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا اور اس حوالے سے ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے کہ کل چار امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیئے۔ صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا۔ پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کاغذات جمع کرادیے جبکہ اپوزیشن […]

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا اور اس حوالے سے ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے کہ کل چار امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیئے۔ صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا۔

پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کاغذات جمع کرادیے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بھی 3 امیدوار سامنے آگئے۔ ن لیگ کی جانب سے شاہجہان یوسف، جےیو آئی کے مولانالطف الرحمان اور پیپلزپارٹی کی جانب سے ارباب زرک نے کاغذات جمع کرائے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج سوموار صبح 10 بجے ہوگا، نئے قائد ایوان  کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگا،پی ٹی آئی کا 90 آزاد ارکان کی حمایت کے ساتھ پلڑا بھاری، وزارت اعلیٰ کیلئے 73 ارکان کی حمایت درکا ہیں

جبکہ دوسری جانب گورنر کے پی کے نے علی امین گنڈا پور کے استعفیٰ پر اتراض لگا دیا ہے اور ان کو 15 اکتوبر کو وضاحت کے لیے بلا لیا ہے۔گورنر نے استعفیٰ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پرغور شروع کردیا کیونکہ ابھی تک علی امین گنڈا پور نے پہلے اپنا استعفیٰ جو گورنر کے پی کے کو بحھوایا تھا وہ موصول نہیں ہوا جبکہ علی امین گنڈا نے ہاتھ سے لکھا استعفیٰ بھی گورنر کو بجھوا دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے نیا وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے متبادل طریقہ کار پر غور شروع کر دیا ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انہیں تاحال استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔

‏خیبر پختون خوا اسمبلی کا اجلاس پیر 13 اکتوبر کو صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا ہے جس میں نئے وزیر اعلیٰ کا چناؤ عمل میں لایا جائے گا۔

واضع رہے کہ اس با رئے ایک نئی پیشرفت بھی سامنے آچکی ہے علی امین گنڈا پور نے اپنا ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ بھی گورنر کے پی کے کو بجھوا دیا ہے اور استعفیٰ کی تصدیق کی ہے جبکہ گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کی ہے کہ علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ مل چکا ہے اور آءین کے مطابق کارواءی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں نئی حکومت کی تشکیل ایک بڑے تعطل کا شکار ہوگئی ہے کیونکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کے پاس نہیں پہنچا جس وجہ سے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری تاخیر کا شکار ہوگئی۔

جمعہ کی رات وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ سطحی بیٹھک ہوئی جس میں اسپیکر بابر سلیم سواتی

سہیل آفریدی، اسد قیصر، جنید اکبر اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔جس میں صوبائی قیادت نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج سہہ پہر 3 بجے طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا،

اجلاس میں وزیراعلیٰ کے استعفے کی گمشدگی کے معاملے پر اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلانے اور علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کرنے پر مشاورت کی گئی۔ تا کہ علی امین گنڈا پور کی جگہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نیا وزیر اعلیٰ بنا ای اج سکے۔حتمی فیصلہ ہونے کے بعد پارٹی ارکان کے دستخط حاصل کیے جائیں گے تاکہ اسمبلی میں باضابطہ قرارداد پیش کی جا سکے۔ اس بارئے آ ج اعلان سامنے آنے کی توقع ہے۔

علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا تھا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں