پنجاب حکمت نے شہر میں 4 فروری سے 8 فروری 2026 تک مسلسل 5 روزہ خصوصی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ تعطیلات قومی اور مذہبی دنوں کے ساتھ لاہور کے روایتی تہوار بسنت کو بھی شامل کرتی ہیں، جس سے شہریوں کو لمبا ویک اینڈ میسر آئے گا۔
صوبائی حکومت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق:
- 4 فروری (بدھ): شب برات کے موقع پر عام تعطیل (صوبہ بھر میں)۔
- 5 فروری (جمعرات): یوم کشمیر (یوم یکجہتی کشمیر) پر قومی تعطیل۔
- 6 سے 8 فروری (جمعہ تا اتوار): بسنت کی تقریبات کے لیے لاہور میں خصوصی/مقامی تعطیلات، جس کے نتیجے میں تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر اور دیگر ادارے بند رہیں گے۔
ان تعطیلات کا بنیادی مقصد شہریوں کو لاہور کی ثقافتی روایات میں حصہ لینے، اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے اور تفریحی سرگرمیوں میں شرکت کا موقع فراہم کرنا ہے۔ تقریباً 20 سال بعد بسنت کی بحالی پر لاہوریوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئیے
یہ بھی پڑھیںلاھور ، دوران بسنت پتنگ پر سیاسی رہنما کی تصویر لگانے پر پابندی،حکومت کی پریشانی میں اضافہ – urdureport.com
حکام نے بسنت کے دوران پتنگ بازی سے متعلق سخت حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ماضی کے حادثات اور ہجوم کے پیش نظر پولیس، ریسکیو اور دیگر ادارے الرٹ رہیں گے۔
پتنگ بازی صرف مقررہ دنوں (6، 7 اور 8 فروری) اور مخصوص علاقوں میں کی جا سکے گی، جبکہ دھاتی تار (کٹنگ ڈور) پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ خلاف ورزی پر سخت سزائیں اور جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

